تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
9 مئی 2011
وقت اشاعت: 14:51

عراق: طویل عرصے بعد سینما اور تھیٹر دوبارہ کھلنے لگے

بغداد : طویل آمریت اور امریکی جارحیت میں شدید تباہی کے بعد جہاں عراق میں امن بحال ہوا وہیں تھیٹر اور سینما کلچر بھی زندہ ہونے لگا۔ عراق میں طویل آمریت نے سینما اور تھیٹرکلچر کو بتدریج ختم کردیا تھااس کے بعد امریکی جارحیت کے نتیجے میں لوگ خوف و ہراس کا شکار ہوگئے تھے ،مگر اب سینما اورتھیٹر دوبارہ زندہ ہوا ہے تو اس سے لوگوں کو تفریح کے مواقع ملیں گے۔



صدام سے پہلے عراق میں چھیاسی سینما گھر تھے،۔ چونسٹھ صرف عراق کے دار الحکومت میں تھے مگر صدام حسین کی طرف سے لگائی گئی پابندیوںکے نتیجے میں صرف چھ سینما گھر بچے تھے۔مگراب امن عامہ کی صورت بہتر ہونے سے تھیٹر اور سینما دوبارہ زندگی کی طرف لوٹنا شروع ہو گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.