10 مئی 2011
وقت اشاعت: 9:47
ممبئی ریلوے اسٹیشن پر مشتبہ بیگ سے دو کروڑ روپے برآمد
ممبئی: ممبئی میں ریلوے اسٹیشن کے بیت الخلاء میں ایک بیگ سے دو کروڑ روپے برآمد ہوئے ہیں ۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ ممبئی کے سی ایس ٹی ریلوے اسٹیشن پر ایک مشتبہ بیگ موجود ہے جس پر پولیس سراغ رساں کتے لیکر پہنچ گئی اور بیگ کی تلاشی لی۔
جس پر یہ انکشاف ہوا کہ بیگ میں کوئی مشتبہ چیز نہیں بلکہ نوٹوں کی بڑی تعداد میں موجود ہے۔ رقم کی برآمدگی کے بعد محکمہ انکم ٹیکس کے افسران کو ریلوے سٹیشن طلب کرلیا گیا معلوم ہوا ہے کہ اس بیگ میں دو کروڑ روپے کی رقم موجود تھی۔ محکمہ انکم ٹیکس نے رقم کو تحویل میں لے لیا ہے ۔