10 مئی 2011
وقت اشاعت: 11:41
دیوقامت عفریت کا مجسمہ رونمائی کیلیے کھول دیا گیا
پیرس: پیرس کی مشہور گرینڈ پالائس آرٹ گیلری میں دیوقامت عفریت کا مجسمہ رونمائی کے لیے کھول دیا گیا۔ اس دیوقامت عفریت کے خالق برطانوی آرٹسٹ انیش کپور نے بتایا کہ سینتیس میٹر اونچے اس عجیب الخلقت وجود کو بنانے کا مقصد دیکھنے والوں کو اس کے سحر اور دہشت میں مبتلا کر دینا ہے۔
مجسمہ کا اندرون انسانوں یا جانوروں کی مانند سرخ ہے۔ آرٹ گیلری کی شیشے کی چھت سے جب دیو قامت عفریت پر سورج کی کرنیں پڑیں گی تو وہ مکمل طور پر سرخ نظر آئے گا۔ آرٹسٹ کے مطابق اس دیوقامت عفریت کی سب سے منفرد بات یہ ہے کہ اس میں کوئی جوڑ نہیں ہے۔