10 مئی 2011
وقت اشاعت: 17:51
اسامہ کی ہلاکت:دہشتگردی کیخلاف جنگ ختم نہیں ہو گی ،عوامی آرا
کراچی : عوام کی بھاری اکثریت نے اسامہ بن لادن کی ہلاکت سے دہشت گردی کے خلاف جنگ ختم ہونے کے تاثر کو غلط قرار دے دیا۔ اے آر وائی نیوزکی ویب سائٹ پر پوچھے گئے سوال پر دنیا بھر سے جواب آئے۔ رائے دینے والوں میں سے پچانوے فیصد لوگوں کاخیال ہے کہ اسامہ کی ہلاکت کا دہشت گردی کے خلاف جنگ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔
پول میں عوام سے سوال کیا گیا تھا کہ” کیا اسامہ کی ہلاکت سے دہشت گردی کے خلاف جنگ ختم ہو جائے گی ؟“ جس پر مجموعی طور پر 16 ہزار 883 افراد نے اپنی رائے کا اظہار کیا ۔ 16 ہزار 123 افراد کا کہنا ہے کہ اسامہ کی ہلاکت سے دہشت گردی کے خلاف جنگ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور یہ جنگ پہلے کی طرح جاری رہے گی جبکہ صرف 541 افرادکا خیال ہے کہ اسامہ کی ہلاکت سے دہشت گردی کے خلاف جنگ ختم ہو جائے گی جو مجموعی تعداد کا صرف تین فیصد ہے ۔ اس موقع پر 219 افراد ایسے بھی ہیں جنہوں نے رائے سے اجتناب کیا ۔