تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
10 مئی 2011
وقت اشاعت: 20:33

سات گھنٹے روزانہ نیند لیں، دماغ تر و تازہ رہے گا، تحقیق

لندن : زیادہ نیند سستی اور کاہلی کی علامت ہے جبکہ کم نیند تھکاوٹ اور بے زاری کا سبب بنتی ہے۔ جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سات گھنٹے نیند صحت اور دماغ کے لیے بہترین ہے۔



یونیورسٹی کالج لندن کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کم سونے والے شخص کا دماغ جلدی بوڑھا ہو جاتا ہے۔ سات گھنٹے کی نیند دماغ کو چاق و چوبند اور تندرست رکھتی ہے۔ یہ دماغ کو سات سال بوڑھا ہونے سے بچاتی ہے۔ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ درمیانی عمر کے وہ افراد جن کی نیند پانچ سال کے عرصے تک چھ گھنٹے سے کم تھی ان کی یادداشت میں خاطر خواہ کمی ہوئی۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ روزانہ سات گھنٹے نیند لینے والی خواتین کی یادداشت زیادہ اچھی ہوتی ہے اور اتنی ہی نیند مردوں کے لیے بھی ضروری سمجھی جا رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.