تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
10 مئی 2011
وقت اشاعت: 20:35

قالین اور پردوں سے سانس کی بیماری اور پھیپھڑوں کےمرض کا خدشہ

کراچی : خوبصورت پردوں اور قالین سے گھر کی آرائش تو ہوجاتی ہے لیکن مناسب صفائی نہ ہونے کی وجہ سے سانس کی بیماری کا سبب بنتے ہیں۔



ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر قالین اور پردوں کو وقت پر صاف نہ کیا جائے تو سانس کی بیماری ہونے کا خدشہ پیداہوجاتا ہے کیونکہ قالین اور پردے مٹی جذب کرتے ہیں انہیں جب چھ ماہ تک باقاعدہ صاف نہ کیا جائے تو جھاڑنے کی کوشش میں ان سے نکلنےوالی مٹی کافی دیر تک ہوا میں موجود رہتی ہے جو سانس کے ذریعے انسانی جسم میں داخل ہوکرقوت مدافعت کو متاثر کرتی ہے۔اس سے سانس کی نالی اور پھیپھڑوں کی بیماری لاحق ہوسکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.