تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
11 مئی 2011
وقت اشاعت: 9:39

آج دنیا بھر میں نرسنگ کا عالمی دن منایا جارہا ہے

کراچی : لفظ نرس سنتے ہی ایک مقدس اور متبسم وجود ذہن میں نمودار ہوتا ہے یہی الفاظ ہی نرس کی درست تشریح بھی سمجھے جاتے ہیں۔ آج پوری دنیا میں نرسوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اس دن کے منانے کا مقصد اس پیشے سے وابستہ خواتین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اور ساتھ ہی جنگ عظیم میں خدمات سرانجام دینے والی معروف نرس فلورنس نائٹ انگیل کی خدمات کو بھی سراہنا ہے۔



دنیا میں ایک کروڑ 80 لاکھ 28 ہزار 917 نرسیں خدمت انسانی کے جذبے کے تحت دنیا کے مختلف ہسپتالوں میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ 69 لاکھ 41 ہزار 698 نرسوں کے ساتھ یورپ سرفہرست ہے۔ جبکہ 40 لاکھ 95 ہزار 757 کے ساتھ براعظم امریکا کا خطہ دوسرے، 34 لاکھ 66 ہزار 342 کے ساتھ مغربی بحرالکاہل تیسرے‘ 19 لاکھ 55 ہزار 190 کے ساتھ جنوب مشرقی ایشیا چوتھے‘ 7 لاکھ 92 ہزار 853 کے ساتھ افریقہ پانچویں نمبر پر ہے۔



عالمی ادارہ برائے صحت کے اعداد وشمار کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ نرسیں امریکہ میں ہیں جہاں 26لاکھ 69ہزار 603 نرسیں مختلف ہسپتالوں میں موجود ہیں اکنامک سروے آف پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق ملک میں 62 ہزار 651 نرسیں ہیں اور ہر دس ہزار آبادی کیلئے صرف 5 نرسیں ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.