تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
11 مئی 2011
وقت اشاعت: 9:57

منفرد طرز تحریر کے خالق سعادت حسن منٹو کا99واں یوم پیدائش

کراچی : اردو افسانے اور کہانی کا ایک منفردمصنف سعادت حسن منٹو کا آج ننانوے واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے۔ آزاد خیالی اور چبھتے ہوئے موضوعات کو اپنے نوکِ قلم پر لانا منٹو ہی کا کارنامہ ہے جسے تحریر کرنے کے بعد منٹو کو شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔



منٹو نے معاشرے کے ایسے تلخ پہلووں کو اپنے افسانوں کا موضوع بنایا جسے سننا اور حل کرنا گوارا نہیں کیا جاتا تھا۔۔منٹو ایک معمار افسانہ نویس تھا جس نے اردو افسانہ کو ایک نئی راہ دکھائی۔ پاکستان بننے کے بعد انہوں نے بہترین افسانے تخلیق کیے۔ جن میں ٹوبہ ٹیک سنگھ ، کھول دو ، ٹھنڈا گوشت ، دھواں ، بو شامل ہیں۔ ان کے کئی افسانوی مجموعے اور خاکے اور ڈرامے شائع ہو چکے ہیں۔ کثرتِ شراب نوشی کی وجہ سے اٹھارہ جنوری انیس سو پچپن میں ان کا انتقال ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.