1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:38
تائیوان میں کٹے بالوں سے جوتے بنادیے گئے
تائی پے : اب کٹے ہوئے بال بھی فالتو نہیں۔۔ ایک تائیوان کی ہیئر اسٹائلسٹ نے کٹے ہوئے بالوں سے خوبصورت جوتے اور کئی نمائشی اشیاء بنا ڈالیں۔
کٹے ہوئے بالوں کو بھی کارآمد بنایا جاسکتا ہے ۔تائیوان کی یہ چّون سالہ ہیئراسٹائلسٹ بالوں کو کٹنگ کے بعد انہیں محفوظ کرتی ہیں اور کبھی آرائشی پھول، ہائی ہیلز کے جوتے بھی بنادیتی ہیں۔ ہیئر اسٹائلسٹ بالوں سے جوتے بنا کر بھی مطمئین نہیں ہوئیں اور ان بالوں سے لباس تیار کرنے کا سوچ رہی ہیں۔