تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:38

گرمیوں کا لاجواب پھل تربوز

کراچی : طبی ماہرین کاکہنا ہے کہ گرمیوں کے موسم میں تربوز کسی نعمت سے کم نہیں یہ گرمی کی شدت کو کم اور جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے۔



طبی ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ تربوز نہ صرف ٹھنڈک کا احساس دلاتا ہے بلکہ اس کے جلدی فوائد بھی بہت ہیں جلدی ماہرین کا کہنا ہے کہ تربوز کے استعمال سے چہرے کی جلد تروتازہ رہتی ہے اور داغ دھبے بھی کسی حد تک کم ہوجاتے ہیں تاہم ماہرین نےکہا ہےکہ تربوز کو ہمیشہ ٹھنڈا کرکے استعمال کرنا چاہیے اور اسے کھانے کے بعد پانی پینے سے گریز کرنا چاہیے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.