1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:41
والدین بچوں کواپنے فیصلوں میں شامل کریں ،طبی ماہرین
کراچی : ماہرین صحت کہتے ہیں کہ اپنے فیصلوں میں بچوں کی رائے شامل کرنے سے ان کو خوشی حاصل ہوتی ہے اور اس سے ان میں اعتماد بڑھتا ہے۔
عموما والدین اپنے بچوں کے لئے کئے جانےو الے فیصلوں میں اپنی سہولت اور اطمینان کو مد نظر رکھتے ہیں ۔لیکن یہی طمانیت ان کے بچوں کو بے سکون کردیتی ہے کیونکہ اکثر بچوں کو اپنے والدین کے فیصلوں سے اختلاف ہوتا ہے مگر وہ اپنے خیالات کا کھل کر اظہار نہیں کرپاتے اور یہ خلش انہیں زندگی بھر ستاتی ہے۔
تحقیق کے مطابق پچھتر فیصدوالدین شعبوں کے چناؤ میں بچوں کی خوشی کو ملحوظ خاطر نہیں رکھتے جس کی وجہ سے بچوں میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار نہ ہونے کی وجہ سے اعتماد میں کمی ہوتی جاتی ہے۔