1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:43
چین : کتوں کیلئے سبز چائے کے زائقے سے بھرپور کیک
بیجنگ: چین میں کتوں کے مزے آ گئے۔ ملک کی ایک بیکری نے کتوں کے ذوق کو مد نظر رکھتے ہوئے انواع و اقسام کے کیک تیار کئے ہیں۔ یہ کیک میٹھے آلو، کدو اور چکن قیمے سے تیار کیے گئے ہیں۔ کتے پالنے والے شوقین حضرات بیکری کا رخ کررہے ہیں۔ بیکری کی انتظامیہ کتوں کیلئے طرح طرح کے بسکٹ بھی تیار کررہی ہے۔