1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:44
موسم گرما میں ٹھنڈے مشروبات صحت کے لئے مضر ہیں
کراچی : موسم گرما میں زیادہ ٹھنڈے مشروبات کا استعمال صحت کے لئے مضر ہے۔ سخت گرمی میں ٹھنڈے مشروبات کسے اچھے نہیں لگتے لیکن ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں یخ ٹھنڈا پانی یا مشروبات پینا صحت کے لئے خطرناک ہے۔
موسم گرما میں اچانک ٹھنڈے پانی کا استعمال جسم کے درجہ حرارت کواچانک تبدیل کردیتے ہیں جس سے نہ صرف بخار کی شکایت ہوتی ہے بلکہ بعض حالات میں معدے کی خرابی کا بھی خدشہ ہوتا ہے۔