تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:44

چین:کتوں کےذائقہ دار کھانوں کی تیاری کے لیے بیکری کھل گئی

بیجنگ : چین میں ایک بیکری ایسی بھی ہے جہاں کتے اپنی مرضی سے پسند کے بسکٹ اور کیک خریدتے ہیں اور خوب مزے لے لے کر کھاتے ہیں۔ بیجنگ میں واقع اس حیرت انگیز بیکری میں طرح طرح کے کیک اور پیسٹریز تیارکیےجاتے ہیں تاہم یہ انسانوں نہیں بلکہ کتوں کے ذائقے اور دلچسپی کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔



بیکری کے تیار کردہ بسکٹس کے اجزا میں میٹھے آلو، گاجر، کدو اور پسا ہوا گوشت شامل ہوتا ہے۔ بیکری کے تیار کردہ ذرائقہ دار کیکس کی قیمت بیس سے چھالیس ڈالر تک ہے۔ بیکری کے مالک سونگ یو نے بتایا کہ چین میں رواں سال کتوں کے لیے تقریبا پانچ ارب ڈالر کی غذائی اجناس درآمد کی جائے گی۔ اگر اس کا ایک حصہ بھی چین میں تیار کرلیا جائے تو یہ ملک کی بڑی خدمت ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.