1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:45
پاکستانی نو جوان نے زلزلہ سے آگاہ کرنے والا آلہ ایجاد کرلیا
ساہیوال: ساہیوال کے ایک نوجوان نے ایک ایسا آلہ ایجاد کیا ہے جو زلزلہ کی آمد کے ساتھ ہی الارم بچاکر لوگوں کو حفاظتی اقدامات اٹھانے کے لئے آگاہ کردیتا ہے۔
ساہیوال کے احسن بشیر نامی الیکٹریشن نے انتہائی معمولی لاگت سے یہ آلہ ایجاد کیا ہے جو زلزلے کے وقت نہ صرف سوئے ہوئے لوگوں کو الارم بجاکر خبردار کرے گا بلکہ لوگ اس آلے کی وجہ سے فوری احتیاطی تدابیر بھی اختیار کرسکیں گے۔ احسن بشیر نے بتایا کہ یہ آلہ تب تک الارم بجاتا رہے گا جب تک زلزلے کی وجہ سے پیدا ہونے والی زمین کی تھرتھراہٹ ختم نہیں ہو جاتی۔
یہ آلہ یہ بھی بتائے گا کہ زلزلہ کتنی دیر تک رہا اور اصل مقام سے وہاں تک آنے میں اسے کتنا وقت لگا۔ اس آلے کا سائز چار عشاریہ چھ انچ ہے اور اسے بجلی کے ساتھ کہیں بھی کنیکٹ کرکے دیوار کے ساتھ لگایا جا سکتا ہے۔