تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:45

زیادہ خوش رہنے سے موت جلد واقع ہو سکتی ہے، تحقیق

نیو یارک : خوش رہنا اور دوسروں کو خوش رکھنا اچھی بات ہے۔ مگر حد سے زیادہ خوشی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ امریکا کی ییل یونیورسٹی میں کی گئی ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وہ بچے جو زیادہ چلبلے ہوتے ہیں بنسبت ان بچوں کے جو سجنیدہ مزاج کے مالک ہوتے ہیں ان کی عمر کم لمبی ہوتی ہے۔



زیادہ خوش رہنے والے بچے ایک آزادانہ اور پرْ خطر زندگی گزارتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی صحت اور زندگی کو کبھی بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ان بچوں میں ڈپریشن کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ مزید یہ کہ بغیر کسی وجہ کے خوش یا چلبلا رہنا دوسروں کے غصے کا سبب بن سکتا ہے۔ اور یہ خدشہ ہوتا ہے کہ دوسرا شخص آپ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ ریسیرچ میں یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ حقیقی خوشی صرف پیسے سے نہیں بلکہ دوستوں اور رشتے داروں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے سے حاصل ہوتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.