1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:46
پیرس:ریڑھ کی ہڈی کا پہلا کامیاب آپریشن،مفلوج شخص چلنے لگا
پیرس : پیرس میں ریڑھ کی ہڈی کے کامیاب آپریشن سے پہلا معزور شخص چلنے پھرنے کے قابل ہوگیا۔ ا س آپریشن میں ڈاکٹر سوسان ہرکیما نےمریض کی ریڑھ کی ہڈی میں الیکٹروڈ سیٹ کرکے دماغ اور جسم کے دیگر حصوں میں رابطہ بحال کردیا۔
مریض مفلوج تھا اور چھاتی سے نیچے پورے جسم کا رابطہ د ماغ سے منقطع تھا اب وہ نہ صرف اٹھ کھڑا ہوا ہے بلکہ بیساکھی کی مدد سے چلتا بھی ہے ،مریض کیمطابق یہ اس کی زندگی میں بڑا انقلاب ہے،جبکہ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ کامیاب آپریشن سے نیورولوجی کے شعبے میں تحقیق کے نئے دروازے کھلے ہیں۔