1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:46
نمک کے استعمال میں کمی دل کے امراض کا خطرہ بڑھا دیتی ہے
کیلی فورنیا: کھانے میں نمک کا حد سے زیادہ کم استعمال خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ امریکا میں کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ نمک کا ضرورت سے کم استعمال دل کے امراض کا سبب بن سکتا ہے۔
جرنل آف امریکین میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ماہرین صحت کا یہ عام مشورہ کہ نمک کا کم استعمال امراض قلب سے بچنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے، مکمل طور پردرست نہیں۔ 3600 افراد پر مبنی اس مطالعے میں آٹھ سال تک ایسے مردوں اور خواتین پر تحقیق کی گئی جن کی عمر مطالعے کے اختتام تک اننچاس برس تک تھی۔
تحقیق سے سے ظاہر ہوا کہ نمک کا سب سے کم استعمال کرنے والے افراد میں امراض قلب کے باعث ہلاک ہونے کا امکان سب سے زیادہ تھا۔ جبکہ ان میں سے تقریبا دو ہزار صحت مند افراد نمک کے استعمال کے باوجود بلند فشار خون کا شکار نہیں ہوئے۔