1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:47
وزن کم کرنے کیلئے سبز چائے مفید ہے
کراچی : طبی ماہرین کاکہناہےکہ وزن کم کرنے کیلئے سبز چائے انتہائی مفید ہے۔ اگرآپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو نہ آپ کو تھکا دینے والی ورزشیں کرنے کی اور نہ ہی آپ کو ڈائٹنگ کے نام پر بھوکا رہنے کی ضرورت ہے۔
ماہرین صحت کاکہناہے کہ وزن کم کرنے کیلئے گرین ٹی کااستعمال انتہائی مفید ہے۔اسے عام چائے کے مقابلے میں اپنی عادت بنا لینا چاہیئے۔ سبز چائے سے آپ کادوران خون بھی معمول پر رہے گا۔ماہرین کایہ بھی کہناہے کہ چین میں گذشتہ چار ہزار سال سے سبز چائے کو مختلف بیماریوں کے علاج کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔