تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:48

بھارت : سورت: تیس سے زائد جوڑوں کی اجتماعی شادی

گجرات : بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں تیس سے زائد مسلمان جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب رونما ہوئی۔ اجتماعی شادی کی اس تقریب کا مقصد غریب گھرانے کی لڑکیوں کی شادی کرانا اور بےجا اصراف سے بچنا تھا۔



جمعیت علمائے ہند کے صدر کا کہنا تھا کہ وہ ان بچیوں کو جہیز اور ضرورت کا دوسرا سامان خریدنے میں مدد کرتے ہیں تا کہ ان کی شادی ہو جائے اور وہ اپنا گھر بسا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دورِ حاضر میں جہاں امراء اپنی ایک بیٹی کی شادی پر لاکھوں روپیہ خرچ کر دیتے ہیں انھیں غریب افراد کی شادی کے لیے بھی کچھ رقم مختص کرنی چاہیے۔ نو بیاہی دلہنوں کو جہیز میں پلنگ، پنکھے، گھڑیاں اور برتن دیے گئے۔ بھارت میں مہنگائی کے پیشِ نظر اجتماعی شادیوں کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.