1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:49
مصر میں ہزاروں برس پرانے مقبرے عوام کے لیے کھول دیے گئے
قاہرہ: اہرام مصر کے پہلو میں واقع ہزاروں سال پرانے چھ مقبرے پہلی مرتبہ سیاحوں کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔ مصری حکام کے مطابق اہرام مصر کے پہلو میں واقع سکارا نیکروپولس کا علاقہ دو ہزار چھ سو ساٹھ سال قبل مسیح پرانا ہے اور یہ پہلی مرتبہ سیاحوں کے لیے کھولا گیا ہے۔
اس علاقے میں انیسویں صدی کے اواخر میں ڈنمارک کے آثار قدیمہ کی ایک ٹیم نے پندرہ مزید قدیم ترین مقبرے محفوظ کیے تھے۔ مصر کے وزیر آثار قدیمہ نے قاہرہ میں ایک پریس کانفرنس میں دنیا بھر کے سیاحوں کو ملک میں جاری سیاسی بحران کے خاتمے کے بعد ملک کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔