1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:49
اینٹی بایوٹکس سے دائمی دمےمیں کمی واقع ہو سکتی ہے، تحقیق
کیلی فورنیا: دمے کے مریضوں کے لیےموسم کی شدت تکلیف کا باعث ہوتی ہے موسم گرم ہو یاسرد اسکی شدت سے دائمی دمے میں مبتلاافراد پریشان رہتے ہیں ، اینٹی بائیوٹک دوائیں انکی تکلیف کم کرسکتی ہیں۔
امریکا کی میساچوسیٹس یونیورسٹی میں کی گئی ایک تحقیق سے ثابت ہوا کہ دمے کے ان دائمی مریضوں کا علاج جب اینٹی بایو ٹکس سے کیا گیا توان کے مرض میں قدرے کمی واقع ہوئی جبکہ کچھ میں دمہ پیدا کرنے والے جرثوموں کا خاتمہ بھی ہو گیا۔ یہ تحقیق اس وقت کی گئی جب پتہ چلا کہ کوئی سوزش یا سوجن دمے کے مرض کا سبب بنتی ہے۔ یہ سوزش ایک بیکٹریل انفیکشن کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے اور شدید دمے کا سبب بنتی ہے۔