تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:49

چین: ٹوائک غاروں سے قدیم بدھ مت تہذیب کے نایاب آثار دریافت

بیجنگ : چین میں سینکڑوں سال پرانے ٹوائک غاروں کی کھدائی کا پہلا مرحلہ جلد مکمل ہوجائے گا۔ غار سے قدیم ترین بدھ مت کی تہذیب کے حیرت انگیز آثار ملے ہیں۔ چین کی اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے ایک ماہر نے بتایا کہ ٹوائک غاروں کی کھدائی چوتھی صدی عیسوی سے شروع ہوکر تیرہویں صدی تک ہوئی۔



ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق غار کی دریافت کے لیے کھدائی کا کام رواں سال مارچ کے مہینے سے شروع ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ غار سے مغربی و وسطی ایشیا اور چین کے بعض حصوں میں پائی جانے والی بدھ مت کی قدیم ترین تہذیب کے آثار ملے ہیں۔ اکیڈمی کے ماہر نے بتایا کہ غار وں سے بدھ مت کے ابتدائی دور کی بعض نایاب تصاویر ملی ہیں۔ غار سے ملنے والے نوادرات کی پہلی نمائش مئی دو ہزار بارہ میں ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.