تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:50

بھارت: لڑکیوں کو پیدائش سے پہلے ماردینےکا رواج زور پکڑ گیا

ہریانہ : بھارت میں لڑکیوں کو پید اہونے سے پہلے ہی مار دینے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔خاص طور پر ریاست ہریانہ میں صورتحال سنگین ہو گئی ہے۔ جہاں کہاوت عام ہے کہ عورت تیس ہزار روپے میں مل جاتی ہے جبکہ اچھی بھینس ستر ہزار روپے میں ملتی ہے۔



بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ میں عورتوں کی تعداد میں گزشتہ 6سال میں زبردست کمی دیکھنے میں آئی ہےجہاں ہر ایک ہزار مردوں کے مقابلے میں عورتوں کی تعداد 774ہے۔۔علاقائی رسم و رواج خاندان میں بیٹے کی پیدائش کو خوش قسمتی سے تعبیر کرتے ہیں جبکہ بیٹی کی پیدائش کو بدقسمتی مانا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے حاملہ خواتین الٹراساؤنڈ کے زریعے بیٹے یا بیٹی کا معلوم کر لیتی ہیں اور بیٹی ہونے کی صورت میں حمل گرا دیا جاتا ہے۔



ہرایانہ میں مرد عام طور پر کہتے ہیں کہ عورت تیس ہزار روپے میں مل جاتی ہے جبکہ اچھی بھینس ستر ہزار روپے سے کم میں نہیں ملتی۔ریاست کی حکومت صورتحال کو تشویش ناک قرار دیتی ہے تاہم اس سلسلے میں کچھ کرنے کے قابل نظر نہیں آتی۔۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.