تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:50

گوشت کم استعمال کریں، صحت مند رہیں ، تحقیق

لندن : گوشت کھانے جہاں بہت سارے فوائد ہیں وہیں اس کے نقصانات بھی بہت ہیں۔ اس لیے زیادہ گوشت کھانے سے اجتناب کیجئے۔ برطانیہ کی یونیورسٹی آف ساؤتھ ہیمپٹن میں کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ فائبر کھانے، گوشت کے کم استعمال اور روزانہ ورزش کرنے سے معدے کا سرطان ہونے کی شرح میں تینتالیس فیصد کمی واقع ہو جاتی ہے۔



ریسرچ میں بتایا گیا ہے کہ کسی بھی شخص کو ہفتے میں آدھا کلو سے زیادہ گوشت نہیں کھانا چاہیے۔ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ پروسسڈ میٹ یا کئی عوامل سے گزارے گئے گوشت کو بھی کھانے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ صحت مند زندگی کے لےلیے پھلوں اور سبزیوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ رکھنا چاہیے کیونکہ ان میں فائبر مناسے بقدار موجود ہوتی ہے۔ روزانہ ورزش کرنا بھی معدے کے سرطان کے امکانات کو کم کر دیتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.