تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:50

امریکی خلا نوردوں کی تیسری بار خلائی چہل قدمی

فلوریڈا : امریکی خلا نوردو ں نے ایک ہفتے کے دوران تیسری بار خلا میں چہل قدمی کی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس چہل قدمی کی دوران امریکی خلانوردوں نے عالمی خلائی اسٹیشن پر فزکس کے تجربات کے آلات لگائے۔ اور عالمی خلائی اسٹیشن کے امونیا کے ٹینک تبدیل کئے۔



ناسا کے مطابق یہ خلائی شٹل اینڈیور کا آخری مشن ہے ۔ یکم جون کوزمین پر واپسی کے بعد اینڈیور کے خلائی سفیر کے تینتیس سال مکمل ہوجائینگے۔ اور اسے گراٴنڈ کردیا جائیگا۔ امریکا چاند سے آگے جانے کیلئے روسی سوئیز کیپسول کی طرح ایک کیپسول تیار کررہاہے۔ اور جلد انسانی مشن مریخ پر بھیجے جانے کا امکان ہے۔ مریخ پر جانے کیلئے روس پہلے خلانوردوں کو پانچ سال کی تربیت دے رہاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.