تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:51

بچوں کا قد سونے کے دوران بڑھتا ہے ، تحقیق

اٹلانٹا : نیند تو بڑوں اور بچوں دونوں کے لیےہی ہر اعتبار سے ضروری ہے لیکن بچوں کوہوتا ہےطویل نیند لینےسے دہرا فائدہ نیند سےذہنی اور جسمانی آرام کےساتھ بچوں کے قد میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے۔ سنتے آئے ہیں کہ بچوں کا قد سوتے میں بڑھتا ہے۔ چونکہ اس نظریے کی کوئی سائنسی بنیاد نہیں تھی، اس لیے اس خیال کو زیادہ اہمیت بھی نہیں دی گئی، اب ایک حالیہ تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ یہ نظریہ سائنسی اعتبارسے بھی درست ہے۔



امریکی ریاست اٹلانٹا کی ایماری یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق کے دوران معلوم ہواکہ لڑکوں اور لڑکیوں دونوں ہی کے وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ بھی پتا چلا کہ لڑکوں اور لڑکیوں کے سونے کے انداز مختلف ہیں۔ لڑکے لڑکیوں سے زیادہ سوتے ہیں۔ جبکہ لڑکیاں وقفے وقفے سے نیند لیتی ہیں۔ تحقیق مطابق نیند کی یہ مختلف عادات بچوں کی نشوونما کا ہی ایک حصہ ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.