تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:53

آم کھانے سے بینائی تیز ہوتی ہے، تازہ تحقیق

کراچی : آم قدرت کا خاص تحفہ ہے۔ اسے پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ آم نہ صرف ایک مزیدار پھل ہے بلکہ اسے کھانے کے بیش بہا فائدے ہیں۔ آم کھانے سے بینائی تیز ہوتی ہے۔ اس کے استعمال سے جلد چمکدار رہتی ہے۔ اس لیے جب تک آم کا موسم ہے اس پھل سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔



جدید تحقیق کے مطابق آم میں موجود وٹامن اے اور اینٹی آکسائیڈ جلد کو داغ دھبوں سے بچاتے ہیں۔ اور بیٹا کیروٹین بینائی پر مثبت انداز سے اثر انداز ہوتی ہے۔ تازہ تحقیق سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ آم کے روزانہ استعمال سے جلد صاف اور چمکدار رہتی ہے اور چہرہ جھریوں سے محفوظ رہتا ہے۔ اس لیے گرمی کے موسم میں نہ صرف آم کھانے چاہیں بلکہ مینگو شیک بنا کر پینا چاہیے۔ اس طرح سے دودھ اور آم دونوں کے صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.