تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:53

امریکا: ہتھیاروں کے ڈیٹا پر ہیکرز کا حملہ

واشنگٹن: نامعلوم ہیکرز نے امریکا کے مستقبل کے ہتھیاروں کے ڈیٹا پر حملہ کرتے ہوئے امریکی فوجی کمپنیوں کا سیکیورٹی نظام توڑ ڈالا حکام کو خدشہ ہے کہ ہیکرز انتہائی حساس معلومات چرا لے گئے ہیں۔



امریکی فوج کو جدید اسلحہ فراہم کرنے والی مرکزی کمپنی لوک ہیڈ مارٹن اور دیگر کے سیکیورٹی نیٹ ورکس کو تہہ و بالا کرتے ہوئے نامعلوم ہیکر ایسے پوشیدہ رازوں تک رسائی حاصل کرگئے جن میں امریکی فوج کو مستقبل میں فراہم کئے جانے والے اسلحے کے بارے میں معلومات بھی شامل ہیں ۔



غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حکام کو تاحال اس بات کا ثبوت تو نہیں ملا کہ ہیکرز حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کرپائے یا نہیں، تاہم ایک امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اگر ہیکرز نے حساس معلومات چوری نہیں کرنا تھیں تو سیکیورٹی نیٹ ورک اور پاس ورڈ توڑنے کا مقصد کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.