1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:54
ہنسنے سے ذہنی ونفسیاتی دباؤ سے چھٹکارا ملتا ہے، ماہرینِ
کراچی : ہنستے ہنساتے افراد کو سب ہی پسند کرتے ہیں۔ ہنسنا صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے اور اس سے ذہنی و جسمانی دباؤ سے چھٹکارا بھی ملتاہے۔ ہنسنا اور ہنسانا جسم اور روح دونوں کے لیے نہایت مفید ہے۔
ماہرین نفسیات کے مطابق ذہنی اور نفسیاتی الجھنوں کے اثر سے جسم اور معدے میں درد یا نزلے کی سی کیفیت ہونے لگتی ہے۔ اس طرح شدید خوف کی حالت میں اکثر لوگوں کو سانس کی تکلیف شروع ہو جاتی ہے۔ جرمنی کے ماہرینِ نفسیات کہتے ہیں کہ اگر آپ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں تو آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر بھرپور طریقے سے مسکرائیں۔ فوری ریلیف کا یہ بہترین نسخہ ہے۔ ذہنی دباؤ کے شکار افراد کو باقاعدگی سے ورزش کرنا چاہیے۔ چہل قدمی، تیراکی، سائیکل سواری اور دیگر جسمانی سرگرمیاں بھی بہت سے ذہنی امراض کا بہترین علاج ثابت ہوتی ہیں۔