1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:54
نمک کے استعمال میں کمی سے بھی دل کے امراض ہوتے ہیں
نیویارک : ڈاکٹرز ہائی بلڈ پریشر اور امراض قلب سے بچنے کے لیئے نمک کے استعمال میں کمی کا مشورہ دیتے ہیں لیکن امریکا میں ہونے والی حالیہ تحقیق سے یہ معلوم ہوا ہے کہ نمک کا ضرورت سے کم استعمال بھی دل کے امراض کا سبب بن سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ نمک کا کم استعمال امراض قلب سے بچنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے یہ مکمل طور پردرست نہیں امریکی ماہرین کی تحقیق سے حاصل ہونے والے اعدادو شمار کے مطابق نمک کاسب سے کم استعمال کرنے والے افراد میں امراض قلب کے باعث ہلاک ہونے کا امکان سب سے زیادہ پایا گیا ہے جبکہ ان میں سے تقریبا دو ہزار صحت مند افراد نمک کے استعمال کے باوجود ہائی بلڈ پریشر کا شکار نہیں ہوئے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سوڈیم کا کم استعمال صحت کے لیئے بہت نقصان دہ ہو سکتا ہے اور بلڈ پریشر کم کرنے کے لیئے نمک کا استعمال کم کرنا بہترین فیصلہ نہیں ہے اس تحقیق کے بعد امریکہ میں نمک فروخت کرنے والی کمپنیاں خوش ہیں۔