1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:55
امریکی خلائی شٹل اینڈیور زمین پر واپسی کیلئے تیار
واشنگٹن : امریکی خلائی شٹل اینڈیور اپنا خلائی مشن مکمل کرکے زمین پر واپسی کیلئے تیار ہے، خلانوردوں نے واپسی کی تیاری مکمل کرلی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ناسا کی خلائی شٹل اینڈیور نے اپنے دو ہفتوں کے آخری مشن کے دوران عالمی خلائی اسٹیشن کا ایک حصہ نصب کیا اور فزکس کے تجربات کے آلات بھی لگائے۔
اینڈیور کا یہ آخری مشن ہے اور اس کے بعد اسے گراؤنڈ کردیا جائیگا۔ امریکا خلا میں جانے کیلئے روسی خلائی کیپسول استعمال کریگا۔ روس اور امریکا دونوں مریخ پر انسانی مشن بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ روس نے پانچ خلانوردوں کو تربیت دینا شروع کردی ہے۔ جبکہ چاند سے آگے خلا میں جانے کیلئے اپولو جیسا ایک کیپسول بنا رہاہے۔