تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:55

زیادہ دیرتک ٹیلی وژن دیکھنا، بچوں کو دل کا مریض بنا سکتا ہے

لندن : ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ چھوٹے بچوں کی زیادہ دیر تک ٹی وی دیکھنے کی عادت سے دل کی بیماری کا عارضہ لاحق ہوسکتا ہے۔



تحقیق یونیورسٹی آف سڈنی کے ماہرین کی جانب سے کی گئی ہے۔ چھ سے سات سال کی عمر کے وہ بچے جو زیادہ دیر تک ٹیلی وژن یا کمپیوٹر اسکرین کے سامنے بیٹھے رہتے ہیں، ان میں دیگر بچوں کی نسبت بصارت کی شریانوں میں پھیلاؤ کا عمل رک جاتا ہے آنکھ کا انتہائی حساس پردہ بصارت آٹھ تہوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق وہ بچے جو کھیل کود میں مصروف رہتے ہیں، ان کی شریانوں میں صفر اعشاریہ بائیس ملی میٹر کا پھیلاؤ دیکھنے میں آیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.