1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:55
بچپن کی تلخ یادیں بھلا کرڈپریشن سے نجات حاصل کریں
کراچی : ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ اگرخوف اور ڈپریشن سے نجات حاصل کرنی ہے تو بچپن کی تلخ یادوں کو بھلانے کی کوشش کریں۔
معاشرے میں بڑھتے ہوئے انتشار کی وجہ سے کئی افراد ہر وقت خوفزدہ رہتے ہیں، ان میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جنہیں ہر وقت بلاوجہ ٹیشن رہتی ہے ، اسکے علاوہ کچھ لوگوں کو ہر وقت موت یا اپنے آس پاس کسی کے ہونے کا خوف لاحق ہوتا ہے۔۔یہ مسائل حل ہونے نہ ہوں تو معاملہ خودکشی تک پہنچ جاتا ہے۔
ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ ان مسائل کاتعلق بچپن سے ہوتا ہے ۔۔بچپن میں کوئی واقعہ ایسا ہوتا ہے جو لاشعورمیں محفوظ ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے خوف کی بیماری ہوتی ہے۔اگر بچپن کی یادوں کو بھلادیاجائے تو کسی حد تک ان بیماریوں پر قابو پایاجاسکتاہے۔