1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:55
کم سونے والے بچوں کا وزن تیزی سے بڑھتا ہے، تحقیق
اوٹاگو : نیند ہر فرد کے لیے ضروری ہے۔ مکمل نیند دماغ کو سکون اور جسم کو تازگی بخشتی ہے۔ بچوں کے لیے بھی نیند انتہائی ضروری ہے۔
نیوزی لینڈ کی اوٹاگو یونی ورسٹی میں کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کم سونے والے بچوں کا وزن تیزی سے بڑھتا ہے۔ یہ تحقیق گھٹنوں کے بل چلنے والے اوران سے کچھ بڑے بچوں پر کی گئی۔ تحقیق سے پتہ چلا کہ بچے کا ہر ایک گھنٹے کی نیند کم ہونے پر ایک سے زیادہ پاؤنڈ وزن بڑھا۔
عام طور پر تین سے پانچ سال کی عمر کے بچے رات کو گیارہ گھنٹے سوتے ہیں۔ لیکن اگر ان کی نیند کم ہونے لگے تو ہر گھنٹے نیند کی کمی بچوں کےوزن میں زیادتی کاسبب بن جاتی ہے۔