1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:56
عالمی خلائی اسٹیشن:امریکی خلائی شٹل اینڈیور زمین کیلئے روانہ
فلوریڈا: امریکی خلائی شٹل اینڈیور عالمی خلائی اسٹیشن سے زمین کیلئے روانہ، چھ خلانورد بدھ کو زمین پر پہنچیں گے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق شٹل اینڈیور سولہ روزہ خلائی مشن مکمل کرکے عالمی خلائی اسٹیشن سے الگ ہوئی۔ چھ خلانوردوں نے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کی تصاویر لیں۔ اور الواداع کہا۔
شٹل اینڈیور کا یہ آخری خلائی مشن تھا۔اس کے بعد ان کو کیلی فورنیا کے میوزیم میں رکھا جائے گا۔ اس طرح خلائی شٹل اینڈیور کا تینتیس سالہ خلائی سفر اختتام پذیر ہوگا۔ ناسا تمام خلائی شٹل ریٹائر کررہاہے۔ اور اب آخری خلائی مشن شٹل اٹلانٹس کا ہے۔ اور اس کے بعد اسے بھی ریٹائر کردیا جائیگا۔