تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:56

پاکستان میں سگریٹ نوشی کا بڑھتا ہوا رجحان

کراچی : سگریٹ نوشی زہر ہے۔ یہ آپ کے دل، دماغ اور یاداشت پر بری طرح اثر انداز ہوتی ہے۔ سگریٹ نوشی ایک لاحاصل چیز ہے اور اس کا انجام زندگی کے خاتمے پر ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان میں تمباکو نوشی سے ہر سال ایک لاکھ کے قریب افراد ہلاک ہورہے ہیں۔ پاکستانی سالانہ 438 ارب روپے تمباکو نوشی پر پھونک دیتے ہیں۔



ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان کی نصف کے لگ بھگ بالغ آبادی کسی نہ کسی شکل میں تمباکو کے استعمال کی عادی ہے۔ ہمارے ملک مین 3 کروڑ سے زائد افراد سگریٹ نوشی کے عادی ہیں جبکہ اتنے ہی افراد شیشہ، پان، گٹکا، نسوار اور ایسی ہی دیگر نشہ آور اشیاء کے ذریعے تمباکو استعمال کر رہے ہیں۔ سگریٹ نوشی پھیپھڑے، منہ ،معدے، مثانے، سانس کی نالی اور گلے کے کینسر کا باعث بنتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.