1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:57
پی آئی اے نے بیمار بچے کی خواہش پوری کر دی
کراچی : گردے کے انتہائی مرض میں مبتلا دس سالہ محمد اسامہ کو قومی ائیرلائن نے میک آ وش کے تعاون سے پائلٹ کا اعزاز دیدیا گیا۔
پی آئی اے کے منیجنگ ڈائریکٹر ندیم یوسف زئی نے ایک سادہ پروقار تقریب میں محمد اسامہ کو پائلٹ کا اعزازی نشان دیا گیا۔اسامہ کی خواہش تھی کہ وہ پائلٹ بنے، میک آ وش کےتعاون سے قومی ایئرلائن نے اسے ایک دن کیلئے اعزازی پائلٹ بنایا اور آج جہاز اڑانے کی تربیت دی گئی۔
جمعرات کو اسامہ سینئر کپتانوں کے ہمراہ پی آئی اے کی پرواز کو کراچی سے لے کر اسلام آباد روانہ ہوگا۔ایم ڈی پی آئی اے ندیم یوسف زئی کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن ہر ماہ بچوں کو گود لیکر انھیں پانچ ہزار اعزازیہ بھی دیگی اور ان کی خواہشات کو بھی پورا کریگی۔