تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:58

ا مریکی آرٹسٹ 150 افراد کو بلبلے میں قید کرنے کیلئے پرعزم

شنگھائی : بلبلوں کے ذریعے فن کامظاہرہ کرنے والا امریکی آرٹسٹ فان ینگ چین پہنچ گیا،جہاں وہ سائنس اور فن کے حسین امتزاج سےچینی عوام کو حیرت میں مبتلا کرےگا۔



شنگھائی پہنچنے پر میڈیا کے سامنے فان ینگ نے بلبلوں کی مدد سے کئی کرتب دکھائے۔فان ینگ نے بتایاکہ اس نے اپنی لیبارٹری میں مختلف عناصر کی مدد سے ایک خاص قسم کا فارمولا تیار کیا ہے۔اس فارمولے کی مدد سے تیار بلبلے جلد اور آنکھوں کیلئے نقصان دہ نہیں ہوتے۔یہی وجہ ہے کہ اس کےشوز میں والدین اپنے بچوں کو بلا جھجک لاسکتے ہیں۔



گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کےمطابق فان ینگ کے پاس سترہ عالمی ریکارڈز ہیں۔ینگ نے وعدہ کیا کہ چینی عوام کےلیے ایک بارپھروہ ایک سو پچاس افراد کو بلبلےمیں قید کرنے کامظاہرہ کرےگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.