1 جون 2011
وقت اشاعت: 9:23
واشنگٹن : گرمی میں شدت ،شہری اور سیاح پریشان
واشنگٹں : امریکا کے دارالحکومت میں گرمی میں شدت کے باعث شہریوں اور سیاحوں کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ۔
واشنگٹن میں مئی کا مہینہ زیادہ گرم تو نہیں رہا ،لیکن موسم نے آخری دن پورے مہینے کی کسر نکال لی جب درجہ حرارت سینتیس ڈگری سینٹی گریڈ یعنی ایک سو فارن ہائیٹ تک پہنچ گیا۔ مئی میں اوسط درجہ حرارت اسی فارن ہائٹ ریکارڈکیا گیا۔
یکم جون کوواشنگٹن میں گرمی میں مزید شدت کا امکان ہے محکمہ موسمیات جمعے کےروز سےگرمی شدت میں کمی کا امکان ظاہر کررہاہے۔ گرمی کےباعث مشروبات کی دکانوں اور پارکس میں لوگوں کا رش بڑھ گیا اور گرمی سے تنگ بعض لوگ شرٹ اتار کر گھومتے رہے ۔اسکولوں میں موسم کی شدت کے باعث چھٹی کردی گئی۔