1 جون 2011
وقت اشاعت: 12:14
خلائی شٹل اینڈیور کی زمین پر واپسی، 33 سالہ خلائی سفرمکمل
فلوریڈا: امریکی خلائی شٹل اینڈیور اپنا آخری خلائی مشن مکمل کرکے زمین پر واپس پہنچ گئی، اس کے ساتھ ہی اینڈیور کا تینتیس سالہ خلائی سفر اختتام پذیر ہو گیا۔اب اس کو کیلیفورنیا کے عجائب گھر میں رکھا جائیگا۔
امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا کے مطابق شٹل اینڈیور مقرر وقت پر زمین پر پہنچی۔ اور اب اس کو گراؤنڈ کرکے کیلیفورنیا کے عجائب گھر میں رکھا جائیگا۔ اینڈیور کا آخری خلائی مشن سولہ روز پر محیط تھا۔اس آخری سفر کے زریعے چھ امریکی خلانورد بحفاظت زمین پر پہنچے۔ ناسا اب آخری شٹل ائٹلانٹس اپنے آخری خلائی مشن پر خلا میں بھیجے گا۔ اور اس کے بعد ناسا کا شٹل کے ذریعے خلا جانے کا پروگرام ختم ہوجائیگا۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ناسا اب کیپسول کے زریعے چاند سے آگے کی دنیا کو تسخیر کرنے کی کوشش کرے گااور مریخ پر انسانی مشن بھیجیگا۔ ادھر روس نے بھی مریخ پر انسانی مشن بھیجنے کیلئے اپنی تیاری شروع کردی ہے۔