1 جون 2011
وقت اشاعت: 14:11
چینی تاریخ اور موسیقی کاطلسماتی سفر،ایک چھت تلے
ویانا : تاریخ بے شک خشک مضمون سہی لیکن بتانے کا انداز نرالا ہو تو ہر کوئی لطف اندوز ہو سکتا ہے ایسا ثابت کیا ہے چینی فنکاروں نے ۔
چینی فنکار پہنچے آسٹریا کے شہر ویانا چینی تاریخ اور ثقافت سے روشناس کروانے لیکن ذرا اپنے انداز میں ۔ ایک طرف روایتی چینی میوزک بجایا اور ساتھ ساتھ ہی فن خطاطی کے ذریعے آرٹسٹ لکھتے گئے چینی فن و ثقافت کی تاریخ ۔ اس نرالے کنسرٹ کو دیکھنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ کنسرٹ یا شو نہیں بلکہ چینی موسیقی اور تاریخ کا ایک طلسماتی سفر ہے ۔