4 جون 2011
وقت اشاعت: 5:51
درجنوں چینی جوڑوں کی جرمنی کے تاریخی محل میں شادی
چین کے درجنوں جوڑےجرمنی میں موجود سپنوں کےمحل میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے، انیسویں صدی میں تعمیر کردہ نیوسچ وانسٹین قلعے میں اجتماعی شادی کی تقریب کے بعد جوڑوں نے پہاڑی علاقے کی سیر کی ۔
جرمنی کے شہر فیوسن کے قریب پہاڑ پر تعمیر کردہ نیو سچ وانسٹین قلعے کو سپنوں کا محل کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ ڈزنی لینڈ پارک میں موجود سلپینگ بیوٹی کیسل کو اسی سے متاثر ہوکر بنایاگیاہے۔ نیو سچ وانسٹین کے در و دیوار کے سائے میں درجنوں چینی جوڑوں نے مغربی انداز میں شادی کی اوربقیہ زندگی ایک ساتھ گزارنے کا وعدہ کیا۔ نیوسچ وانسٹین کو دیکھنے کیلئے تقریباً چھ ہزار سیاح روز آتے ہیں۔