4 جون 2011
وقت اشاعت: 6:40
کنگ آف کباب کے نام سے دنیا کا مہنگا ترین کباب تیار
برطانیہ میں ماہر شیف نے دنیا کا مہنگا ترین کباب تیار کرلیا۔۔جسے کنگ آف کباب۔۔۔۔۔ کا نام دیا گیا ہے۔اس کباب کی قیمت سات سو پچاس پاؤنڈ ہے جو پاکستانی ایک لاکھ چھ ہزار دو سو پندرہ روپے بنتے ہیں ۔
روایتی باربی کیو کھانوں میں مختلف قسم کے کباب تیار کیے جاتے ہیں ، لیکن برطانوی شیف اینڈے بیٹس نے تو دنیا کا مہنگا ترین کباب تیار کرکے لوگوں کو حیران کردیا۔ اس کباب کی تیاری میں خاص اجزاکے استعمال کے علاوہ اسکی سجاوٹ زعفران اور گولڈ لیف سے کی گئی ہے۔
کباب بنانے والے شیف کا کہنا ہے کہ اسکی تیاری میں صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھا گیا ہے جبکہ کباب کی تیاری میں خاصا وقت بھی لگا۔واضح رہے کباب کو فی الحال مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش نہیں کیا گیا ۔