6 جون 2011
وقت اشاعت: 7:20
عالمی حدت ،شعور اجاگر کرنے کیلئے برف کا ریچھ تیار
سڈنی : آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں عالمی درجہ حرارت میں اضافے سے متعلق شعور اجاگرکرنے کیلئے برف سے قطبی ریچھ کامجسمہ تیارکیاگیاہے۔
برطانوی مجسمہ ساز کوریتھ نے بتایاکہ بیس ٹن برف سے تیارکردہ مجسمہ آسٹریلیا کے موسم میں ایک دو روز سے زیادہ قائم نہیں رہ سکتا۔اس کاکہناتھاکہ عوام مجسمے کو آہستہ آہستہ تباہ ہوتے ہوئے دیکھیں۔اس طرح وہ عالمی درجہ حرارت میں اضافےاورموسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے نقصانات کو واضح طورپرسمجھ سکتے ہیں۔