تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
6 جون 2011
وقت اشاعت: 7:21

بجٹ 12-2011: اب تو ہو گئی کتے اور بلیوں کی موجاں ہی موجاں

کراچی : بجٹ دو ہزار گیارہ اور بارہ میں چاہے عوام کے زخموں پر مرہم نہ رکھا ہو ،لیکن ارباب اختیار نے جانوروں کا شوق رکھنے والے مخصوص طبقے کے زخموں کا خاص خیال ضرور رکھا ہے۔



موجودہ حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے اس چوتھے بجٹ میں کتے اور بلیاں پالنے والے کو خاص رعایت دی گئی ہے، جس میں کتے اور بلیوں کی درآمدی خوراک 20 فیصد سستی کردی گئی ہے۔



ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت کتے اور بلیوں کی درآمدی خوراک پر عائد بیس فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی بھی ختم کردی گئی ہے۔تو اس بجٹ کے ساتھ ہو گئی کتے اور بلیوں کی موجاں ہی موجاں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.