6 جون 2011
وقت اشاعت: 7:22
انڈے سستی اور بھرپور غذاہیں ، ماہرین صحت
کراچی : ماہرین صحت کی تحقیق کے مطابق انسانی جسم انڈے سے کولیسٹرول جذب نہیں کرتا۔ ماہرین کے مطابق انڈے میں وہ تمام غذائی اجزا شامل ہیں جو انسانی جسم کی ضرورت ہیں۔
انڈے میں وٹامن ای ، ڈی ، کیلشئیم،آئرن ، فاسفورس اور پوٹاشیئم شامل ہے۔دماغ کی نشونما میں انڈے اہم کردارادا کرتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک بڑے انڈے کی زردی میں ساٹھ حرارے جبکہ سفیدی میں پندرہ حرارے ہوتے ہیں۔