تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
6 جون 2011
وقت اشاعت: 7:22

رقص کرنے کے جرم میں گرفتارافرادکی حمایت میں مظاہرین کارقص

واشنگٹن : واشنگٹن میں قومی یادگار کے قریب رقص کرنے کے جرم میں گرفتارپانچ افراد کی حمایت میں شہریوں نے رقص کرکے احتجاج کیا۔پولیس نے مظاہرین کو گرفتار کرنے کے بجائے عارضی طور پر پارک کو بندکردیا۔



امریکی دارالحکومت کے جیفرسن میموریل پارک میں گزشتہ ہفتے قومی یادگار کے قریب سے پولیس نے پانچ افراد کوڈانس کرنے کے الزام میں گرفتار کیاتھا۔پولیس کے اس اقدام کے خلاف عوام میں شدید ردعمل کا اظہا ر اور درجنوں افراد نے اسی مقام پر آکر تھامس جیفرسن کے مجسمے کے قریب ڈانس کیااور پولیس کو چیلنج کیا کہ وہ انہیں رقص کرنے کے جرم میں گرفتار کرلے تاہم پولیس نے انہیں گرفتار نہیں کیا۔



مظاہرین کا کہناتھا کہ رقص جذبات کے اظہار کا ذریعہ ہے۔وفاقی اپیل کورٹ نے رقص پرپابندی کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کہاہے کہ قومی یا دگار کے قریب رقص کرنے سے اس کا تاریخی تشخص مجروح ہوتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.