6 جون 2011
وقت اشاعت: 7:22
آج ماحولیات کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
اسلام آباد : پاکستان سمیت دنیا آج دنیا بھر میں ماحولیات کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد عوام کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
ماحولیات کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سیمنارز ، واک اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔ سکھر میں رورل اربن، پیپلز امپاورمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام قاسم پارک سے سکھر پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جس میں ریلی میں مختلف سماجی تنظیموں نے شرکت کی ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سماجی رہنماؤں نے کہا کہ دنیا بھر میں ماحولیات اثرات سے قابو پانے کے لئے قانون سازی اور حفاظتی انتظامات کیے جارہے ہیں مگر پاکستان میں اس ضمن میں کوئی اقدامات نہیں ہوئے۔ ملتان میں ای ڈی او محکمہ ماحولیات ملتان کے قیادت میں پولیس لائن سے کچہری روڈ تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے قدرتی وسائل بھی آلودہ ہو رہے ہیں۔