6 جون 2011
وقت اشاعت: 7:23
پچیس سال سے کم عمر نوجوان ایکنی سے پریشان نہ ہوں
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پچیس سال کی عمر تک چہرے پر نمودار ہونے والی ایکنی سے پریشان نہ ہوں. بے داغ اور صاف جلد کسے ناپسند ہے لیکن گرم موسم کی وجہ سے آئے دن نکلنے والے دانے یا ایکنی سے پریشان ہوکر انہیں اکھاڑنے کی کوشش کرنا غلط ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق پچیس سال تک نکلنے والے دانوں کو اگر چھیڑا جائے اور انہیں بار بار ہاتھ لگایا جائے تو ان کے داغ ہمیشہ کے لئے چہرے پر رہ جاتے ہیں۔اس لئے کوشش کریں کہ جلد کی صفائی کے لیے ایسا فیس واش استعمال کریں جس میں چکنائی کم ہوں ۔ ساتھ ساتھ جلد کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھیں۔